کاروار:یکم اگست(ایس اؤ نیوز) 15اگست کو یومِ آزادی کا جشن معنی خیز اورنظم وضبط کے ساتھ منانے کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنے کےلئے اتر کنڑا ضلع پنچایت چیف ایگزکیٹیو آفیسر محمد روشن نے ہدایات جاری کی ہیں۔
وہ یہاں جمعرات کو ڈی سی دفتر میں منعقدہ یوم ِ آزادی پیشگی تیاری میٹنگ میں مختلف محکمہ افسران سے مخاطب تھے۔ سی ای اؤ نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایاجائے، اس دن محکمہ کا سبھی عملہ لازمی طورپر حاضر رہے، یوم ِآزادی صرف علامتی طورپر نہ منائیں بلکہ معنی خیز انداز میں منانے کی بات کہی۔ اس دن صبح 9بجے ضلع نگراں کار وزیر پولس پریڈ میدان میں یوم آزادی کے پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔ جہاں پریڈ اور ثقافتی پروگراموں میں شریک ہونےو الی ٹیموں کو انعامات سے نوازایں۔ پینے کے پانی کا انتظام کریں۔ اسکولی بچوں میں مٹھائی تقسیم کریں۔ تمام محکمہ جات کے دفاتر اور صحن کو پاک صاف رکھیں۔ ضلع ایس پی ونایک پاٹل ، اپر ڈی سی ناگراج سنگریر سمیت کئی افسران موجود تھے۔